مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو 130 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے جس میں دونوں ممالک تجارت اور دفاع کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دیں گے۔ نیتن یاہو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مودی سے تفصیلی گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیرِاعظم ممبئی، احمد آباد اور آگرہ بھی جائیں گے۔ نئی دہلی میں 15 جنوری کو انڈو اسرائیل سی ای او فورم منعقد ہوگا جبکہ نیتن یاہو 16 جنوری کو ایک بڑی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملیں گے۔ ادھر ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ ہندوستان کے خلاف عوامی مظاہرے بھی جاری ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو 130 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1878046
آپ کا تبصرہ